سید ناصر شاہ کا ڈائریکٹر اطلاعات سے اظہارِ تعزیت

سید ناصر شاہ کا ڈائریکٹر  اطلاعات سے اظہارِ تعزیت

کراچی (این این آئی)صوبائی وزیر توانائی، منصوبہ بندی وترقیات سید ناصر شاہ نے ڈائریکٹر اطلاعات عبدالعزیز ہکڑو کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہاکہ والدہ کا سایہ دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہوتا ہے ۔

ان کا دنیا سے چلے جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے ۔ ناصر شاہ نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے ، اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے ،۔صوبائی وزیر ناصر شاہ نے عبدالعزیز ہکڑو اور ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہارکیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں