حضرت عبداللہ شاہ غازی کا تین روزہ عرس کل سے شروع ہوگا

حضرت عبداللہ شاہ غازی کا تین روزہ عرس کل سے شروع ہوگا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1295 ویں عرس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق معروف صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کا 1295 واں عرس مبارک 17 سے 19 جون منعقد ہو گا، جس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ۔ گزشتہ روز کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔کمشنر کراچی نے کہا کہ عرس کے مثالی انتظامات کئے جائیں اور زائرین کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں، ان کا کہنا تھا کہ پانی،واش رومز ، لنگر اور سیکوریٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں تاہم دور ان عرس کسی قسم کی چارج پارکنگ نہیں ہوگی۔کمشنر کراچی نے بتایا کہ پولیس دن اور رات کے اوقات میں عرس کے مقام پر موجود ہوگی۔ معروف صوفی بزرگ کے عرس کے دوران مزار پر لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے ، مزار کے اندرونی حصے میں ثناء خوانی، فاتحہ خوانی اور قصیدہ پڑھنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔خیال رہے سید ابو محمد عبلہ المعروف عبداللہ شاہ غازی نے 98 ہجری میں مدینہ منورہ کے ایک معزز گھرانے میں آنکھ کھولی، آپ کاشجرہ نصب حضرت علی ؓسے ملتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں