عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے ،کمشنر کی ہدایت
کراچی (این این آئی) کمشنر کراچی سید حسن نقوی سے کراچی پریس کلب کے ایک وفد نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا وفد میں کراچی پریس کلب کے صدر کے صدر فاضل جمیلی، رفیق بھٹو ، سلیم جھنڈیر، اور خاور حسین موجود تھے ۔
دریں اثنا کمشنر کراچی کی زیر صدارت کمشنر کراچی آفس کے افسران اور تمام محکموں کے سربراہان کا 15 روزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر کراچی نے کمشنر آفس کے تمام مسائل سنے اور افسران کو مختلف ہدایات دیں اور کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر قسم کی کوشش کی جائے اور جو بھی عوام کا مسئلہ ہو اس پر فوری عمل درآمد کیا جائے ۔انہوں نے ایک مجلہ بھی شائع کرنے کی افسران کو ہدایت کی جس میں کمشنر آفس کی کارکردگی بیان کی جائے کمشنر کراچی نے عید الضحی میں افسران اور عملے کو مبارک باد دی کہ انہوں نے عید کے دنوں میں دفتروں میں حاضری دی اور عوام کوہر قسم کی سہولت پہنچائی ۔اجلاس میں اے سی کے سید غلام مہدی شاہ، اے سی کے اسد علی کھوسو، اے سی آ رسجاد ابڑو،اے سی آ ر ہیڈ کوارٹر رابعہ سید، ،ڈی ڈی عبد النبی بھٹو، پی ڈی ٹیکنیکل نسیم بھٹو ،پی ایس اواحمر پاشااور دیگر افسران موجود تھے ۔