الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال میں عطیہ خون کا کیمپ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ورلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال کے تحت لگائے گئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا دورہ امیر جماعت اسلامی ضلع ملیر سید مفخر علی نے کیا۔
ان کے ہمراہ ناظم علاقہ جماعت اسلامی گلشن حدید فیز 2 ملک عزیز الرحمان اور ناظم حلقہ حضرت ابوبکر صدیق محمد خاور اعلیٰ بھی موجود تھے ۔اس موقع پر الخدمت کے رضاکاروں اور بلڈ ڈونرز کے جذبے کو سراہا گیا اور صحت مند معاشرے کے لیے بلڈ ڈونیشن کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔