ایمپریس مارکیٹ میں جدید گوشت سیکشن کا افتتاح

ایمپریس مارکیٹ میں جدید گوشت سیکشن کا افتتاح

کراچی (این این آئی)میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے ایمپریس مارکیٹ میں نوتزئین شدہ گوشت مارکیٹ کی افتتاح کردیا۔

 اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، میونسپل کمشنر سید افضل زیدی، سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان اور دیگر کونسل ممبران بھی موجود تھے ۔تقریب سے خطاب میں میئر کراچی نے کہا کہ ہم سب مافیاز سے لڑ رہے ہیں، ماضی میں لوگ مافیاز سے معافی مانگ کر سر جھکا لیتے تھے مگر ہم نہیں چاہتے چائنا کٹنگ ہو یا کسی کا کاروبار خراب ہو، ہم تمام کام اچھے طریقے کرنا چاہتے ہیں لوگ اپنا کاروبار بھی کریں اور تاریخی ورثے کے نظاروں سے لطف اندوز بھی ہوں، کراچی کی تاریخی ایمپریس مارکیٹ میں واقع گوشت مارکیٹ کا برا حال تھا، ہم اسے درست حالت میں لائے اورگوشت کا کاروبار کرنے والوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا، یہاں 29 اسٹالز بنائے گئے ہیں جس سے گوشت کا کاروبار کرنے والے مستفید ہونگے ، ایمپریس مارکیٹ کے اطراف گاڑیوں کی پارکنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لئے پارکنگ کا انتظام بھی کیا ہے ، اس وقت یہاں چار سو گاڑیاں اور ڈیڑھ سو موٹر سائیکلیں کھڑی ہو سکتی ہیں۔

ایمپریس مارکیٹ کے خالی حصے کی تزئین و آرائش کرنے کے بعد اب دوسرے حصے کی بھی تزئین و آرائش کریں گے ،ایمپریس مارکیٹ کے گھڑیال کو بھی درست کیا جائے گا، پچھلے دو سالوں میں بڑے مشکل فیصلے کرنا پڑے ، کراچی والوں کی مدد سے بہت کچھ کرنے میں کامیاب ہوئے ،بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق ترقیاتی کاموں کا سفر جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ فریئر ہال، خالق دینا ہال اور ڈینسو ہال کو تزئین و آرائش کے بعد عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے ، ہوتی مارکیٹ کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے ، رواں سال کے ایم سی کی چھ مزید مارکیٹوں کی تزئین و آرائش کا کام کرینگے ، ایمپریس مارکیٹ میں گاڑیوں کی پارکنگ بنا دی گئی پھر بھی باہر گاڑیاں کھڑی ہو رہی ہیں، ان پارکنگ مافیاز کے خلاف ہم کارروائی کرتے ہیں تو یہ لوگ عدالت سے حکم امتناعی لے کر آجاتے ہی اور ہمارے اوپر الزامات لگنا شروع ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے کے فور کے لیے 40 ارب روپے مانگے تھے ، واپڈا وفاقی ادارہ ہے وزیر اعظم کے احکامات پر کے فور پر کام کر رہا ہے ، ساڑھے تین ارب روپے بجٹ میں کے فور کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں