میہڑ :حضرت عثمان غنی ؓ کے یوم شہادت پر مدح صحابہ ریلی

میہڑ :حضرت عثمان غنی  ؓ کے  یوم شہادت پر مدح صحابہ ریلی

میہڑ (نمائند ہ دنیا )اہل سنت والجماعت تحصیل میہڑ کی جانب سے تحصیل صدر حافظ منظور احمد فاروقی، مولانا صدام حسین حیدری، حافظ اللہ بچایو چنہ اور دیگر کی قیادت میں مدحِ صحابہ ریلی نکالی گئی۔

ریلی کا آغاز صدیق اکبر محلہ میہڑ سے ہوا جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی آزاد پریس کلب میہڑ پہنچی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حضرت عثمان بن عفانؓ کی سیرت و خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپؓ نے دین اسلام کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ آپؓ کو یہ شرف حاصل ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دو بیٹیاں یکے بعد دیگرے آپؓ کے نکاح میں دیں اور جنت کی بشارت دی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ \"اگر میری چالیس بیٹیاں بھی ہوتیں تو میں وہ بھی عثمانؓ کو دیتا۔\"

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں