اورنگی ٹاؤن اور چاکیواڑہ سے دو لاشیں برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن اور چاکیواڑہ کے علاقوں سے ایک نشے کے عادی سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی۔۔۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون کے علاقے اورنگی ٹاؤن 13 نمبر عزیز ملت اسکول کے قریب گراو نڈ کی کچرا کنڈی سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ،جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہیداسپتال منتقل کی گئی ،فوری طو رپر لاش کی شناخت اوروجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا۔چاکیواڑہ کے علاقے لیاری عثمان پارک کے قریب سے 45 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش ملی ،جو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے تھانے منتقل کی گئی ،بعدازاں پولیس نے دونوں لاشیں سردخانے منتقل کرادیں۔