منتقلی ڈپارٹمنٹل ریسرچ کمیٹی،صدرشعبہ اور رئیس کلیہ کی منظوری سے مشروط

منتقلی ڈپارٹمنٹل ریسرچ کمیٹی،صدرشعبہ اور رئیس کلیہ کی منظوری سے مشروط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر صدارت پیرکے روز منعقدہ اکیڈمک کونسل کے ۔۔۔

اجلاس میں ایم فل،پی ایچ ڈی پروگرام میں زیرتعلیم نجی جامعات کے طلبہ کو جامعہ کراچی کے ایم فل،پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ منتقلی کی منظوری دی گئی تاہم یہ منتقلی مکمل جانچ پڑتال کے بعد ڈپارٹمنٹل ریسرچ کمیٹی (ڈی آرسی)،صدرشعبہ اور رئیس کلیہ کی منظوری سے مشروط ہوگی ۔ دوران ملازمت ایم فل،پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے والے طلبہ کے لئے این اوسی کی شرط ختم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم وتحقیق بورڈ پر تین اراکین کی بحیثیت نمائندہ اکیڈمک کونسل تین سال کی مدت کے لئے صدرشعبہ فعلیات پروفیسرڈاکٹر تاثیر احمد خان، صدرشعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز پروفیسرڈاکٹر باسط علی انصاری اور شعبہ کیمیاء کی پروفیسرڈاکٹر عظمیٰ عاشق کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔الحاق کمیٹی پر بحیثیت نمائندہ اکیڈمک کونسل دوسال کی مدت کے لئے شعبہ نباتیات کی پروفیسرڈاکٹر لیلیٰ شہناز کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔سینٹر آف ایکسی لینس میرین بائیولوجی کے بورڈ آف گورنرزپر ایک رکن کی بحیثیت نمائندہ اکیڈمک کونسل دوسال کی مدت کے لئے پروفیسرڈاکٹر تاثیر احمد خان کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں انسٹی ٹیوٹ فارسسٹین ایبل مینجمنٹ اینڈ اینوویشن کی اصولی منظوری دی گئی

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں