محرم :سیکیورٹی، صفائی، ٹریفک سمیت تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر )ضلع ملیر میں محرم الحرام کے دوران امن و امان، سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر سہولیات سے ۔۔
متعلق اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو اور ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں جلوسوں و مجالس کے روٹس، پارکنگ انتظامات، صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس کی مرمت، پانی کی فراہمی اور طبی امدادسمیت دیگر شہری سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔تمام متعلقہ افسران نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عوام کو ہر ممکن سہولیات اور مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ پولیس، رینجرز اور ٹریفک عملہ بھرپور طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے گا، جبکہ کے ایم سی، واٹر بورڈ، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے بھی تعاون کریں گے ۔ ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ باہمی اشتراک کے ساتھ حکمتِ عملی پر عمل درآمد کریں گے ۔