اسرائیل کا ظلم بڑھتا جارہا ،لگام ڈالنا ہوگی،شاداب رضا

اسرائیل کا ظلم بڑھتا جارہا ،لگام ڈالنا ہوگی،شاداب رضا

کراچی (این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضانقشبندی نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ فوری کارروائی کرئے ،ایران اپنے دفاع کا عالمی قوانین کے تحت حق رکھتا ہے ،اسرائیل کو لگام ڈالنا ہوگی۔۔۔

اسرائیل نے عالمی استعماری قوتوں کے اشاروں پر مسلم نسل کشی اور مسلم ممالک،فلسطین وغزہ،یمن،شام ودیگر ملکوں کودہشتگردی کا نشانہ بنایا ہے ،اسرائیل کا ظلم بڑھتا جارہا ہے ، یہ یاد رکھا جائے ظالم اور ظلم کا انشا اللہ جلد خاتمہ ہوگا،بھارت کسی دھوکے میں نہ رہے کوئی حماقت کی تو پوری طاقت سے پاک افواج کے ساتھ ملکر پوری قوم جواب دیگی،اسرائیل ایک وقت میں کئی اسلامی ممالک پر حملے کررہا ہے ،ایران کے ساتھ فلسطین وغزہ میں روزانہ کی بنیاد پر حملے اور مسلم نسل کشی کی جارہی ہے ،اقوام متحدہ نے اسرائیل کو عالمی قوانین کی گرفت میں لیکر کارروائی نہ کی تو یہ دہرامعیار تیسری عالمی جنگ کا سبب بنے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسرائیل کے ایران وغزہ میں جاری حملوں کی شیدید مذمت اور اقوام متحدہ کے دوہرے معیار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ مشرق وسطی کے حالات دن بدن کشیدہ ہورہے ہیں، اقوام متحدہ کی خاموشی اور بے حسی کا فائدہ اٹھا کر اسرائیل دنیا کے امن کو تباہ کررہا ہے ،اسرائیل دنیا کے امن کا دشمن اور عالمی قوانین کو اپنے جوتوں سے روند رہا ہے ، او آئی سی اسرائیلی بربریت اور مسلم ممالک پر جارحیت کے خلاف سخت لائحہ عمل کا اعلان کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں