سولر ایسوسی ایشن کا وزیر اعلیٰ سندھ کو خط،سیس ٹیکس ختم کرنیکا مطالبہ

سولر ایسوسی ایشن کا وزیر اعلیٰ سندھ کو خط،سیس ٹیکس ختم کرنیکا مطالبہ

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان سولر ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ایک اہم خط ارسال کیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں سولر آلات کی درآمد پر عائد 1.85 فیصد سیس ٹیکس فوری طور پر ختم کیا جائے۔۔۔

 تاکہ قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے ۔پاکستان سولر ایسوسی ایشن نے خط میں اس امر کی یاد دہانی بھی کروائی ہے کہ سندھ حکومت نے گزشتہ دنوں وفاقی سطح پر سولر مصنوعات پر مجوزہ ٹیکسز کی مخالفت کی تھی جو کہ ایک خوش آئند قدم تھا۔ ارسال کئے گئے اہم خط میں امید ظاہر کی گئی کہ اسی جذبے کے تحت صوبائی سطح پر عائد سیس ٹیکس کو بھی ختم کیا جائے گا۔پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں بڑھتے ہوئے توانائی بحران، مہنگی بجلی اور صنعت و زراعت کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سولر انرجی کی جانب رجحان بڑھ رہا ہے اور ایسے میں ٹیکسز کا نفاذ اس ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں