لمس:فضلہ محفوظ انداز میں تلف کرنے کیلئے کمیٹی قائم

حیدر آباد(نمائندہ دنیا )لیاقت میڈیکل اسپتال حیدرآباد و جامشورو میں اسپتال کے ویسٹ کو انسیلیٹر مشین کے ذریعے تلف کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر علی اکبر ڈاہری کی زیر صدارت اجلاس میں اس 20 رکنی کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی، جس میں اے ایم ایس جنرل ڈاکٹر محمد علی قائم خانی، ڈاکٹر کاشف میمن، ڈاکٹر مرتضیٰ میمن، ڈاکٹر توفیق خان، ڈاکٹر نفیس چوہان سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔