پولیس کی نااہلی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں ، احمد ندیم اعوان
کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے شہر قائد میں بڑھتے ہوئے جرائم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔
اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور قتل کی بڑھتی وارداتوں نے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے ، مگر حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے محض بیانات تک محدود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے ۔رشوت، سیاسی مداخلت اور جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی جب تک ختم نہیں ہوگی، شہر میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔احمد ندیم اعوان نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت محض زبانی دعووں کے بجائے عملی اقدامات کرے ، پولیس نظام کو سیاسی اثرورسوخ سے پاک کرے۔