باندھی :صحابہ و اہل بیت کی گستاخی انتظامیہ کیلئے سوالیہ نشان، علما
باندھی (نامہ نگار) باندھی شہر میں آئے روز اسلام اور امن دشمنوں کی جانب سے صحابہ و اہل بیت اور مقدسات کی گستاخیاں انتظامیہ اور اداروں کے لیے سوالیہ نشان ہے۔
ہم امن وامان کی خاطر انتظامیہ اور اداروں سے تعاون کرتے ہیں لیکن ہمیں تعاون کرنے کا صلہ یہ دیا جا رہا ہے کہ امن اور ملک دشمن عناصر فرقہ وارانہ فساد بھڑکانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سنی علما کونسل کے ضلعی رہنماؤں حافظ محمد حنیف عثمانی ،قاری محمد اکرم فاروقی،علامہ محمد عامر فاروقی ،قاری محمد ناصر فاروقی اور ضلعی ترجمان غلام محمد غوری نے اپنے مذمتی بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف باندھی شہر میں صحابہ و اہل بیت اور مقدسات کی آئے روز گستاخیاں کی جارہی ہیں ، افسوس کی بات یہ ہے کہ مقامی اورضلعی انتظامیہ سمیت ڈی آئی بی، آئی بی سمیت دیگر اداروں کو بار بار گستاخوں کی ثبوتوں کے ساتھ نشان دہی کرنے کے باوجود مقامی و ضلعی انتظامیہ اور ادارے قانونی کارروائی ،قانون کی بالا دستی اور قانون کی رٹ قائم کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں ، جس سے عوام اہلسنّت میں شدید غم وغصہ اور تشویش پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ادارے ہمارے جائز مطالبات پر غور کرتے ہوئے گستاخوں کے خلاف قانون کی تحت فوری کارروائی کریں۔