ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق،خاتون اور بچی سمیت تین افراد زخمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں مختلف مقامات پر پیش آنے والے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق جبکہ خاتون اور بچی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 18 سالہ نوجوان گل شاد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔دوسری جانب ماڑی پور کے علاقے ٹھنڈی سڑک کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی حادثے کے نتیجے میں ایک خاندان کے تین افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں 25 سالہ خاتون ریا، 7 سالہ بچی عیرج اور 32 سالہ مرد فیضان شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق، حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، تاہم پولیس نے ٹرالر کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔