منکرین ختم نبوت غیر مسلم اقلیت ہیں، علامہ عبد القادر شیرازی

منکرین ختم نبوت غیر مسلم اقلیت ہیں، علامہ عبد القادر شیرازی

کراچی (این این آئی) جماعت اہلسنّت کراچی کے چیف آرگنائزر علامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی نے کہا کہ منکرین ختم نبوت اسلام اور آئین پاکستان کے مطابق غیر مسلم اقلیت ہیں متفقہ طے شدہ قوانین میں تبدیلی کی باتیں کرنے والے سیاستدان اپنے ایمان کی فکر کریں۔

عقیدہ ختم نبوت پر غیر متزلزل ایمان تک کوئی انسان مسلمان ہو ہی نہیں سکتا ۔ناموس رسالت و ختم نبوت کا تحفظ صرف علماء اور مذہبی طبقے کا نہیں پوری ملت اسلامیہ کی ذمہ داری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جما عت اہلسنّت ضلع کیماڑی و ٹاؤنز کے عہدیداران کی حلف برداری کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں