ملیر میں سماجی تنظیم کی جانب سے ایمبولینس سروس کا افتتاح

ملیر میں سماجی تنظیم کی جانب سے ایمبولینس سروس کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر میں سماجی تنظیم ’’منہنجا مارو ملیر جا‘‘ کی جانب سے گلشن حدید اور گرد و نواح کے علاقوں کے عوام کی سہولت کے لیے ایمبولینس سروس کا افتتاح کیا گیا۔

 افتتاحی تقریب میں منہنجا مارو ملیر جا کے صدر عرفان عباسی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ تقریب میں ریسکیو 1122 کے زونل منیجر سلمان خان، ڈسٹرکٹ آفیسر زوہیب میمن، یوسی اسٹیل ٹاؤن کے چیئرمین رضا جتوئی، پیپلز لیبر بیورو ملیر کے صدر ی بخش سمون،سماجی تنظیم کے جنرل سیکریٹری سید شبیر احمد شاہ سمیت تنظیمی عہدیداران، ممبران اور علاقے کے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریسکیو 1122 کے افسران، حکومتی نمائندوں اور تنظیمی رہنماؤں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ گلشن حدید سمیت قریبی علاقوں کے عوام کے لیے یہ ایمبولینس سروس 24 گھنٹے دستیاب ہوگی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے بروقت نمٹا جا سکے ۔ منہنجا مارو ملیر جا کے صدر عرفان عباسی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ علاقے کے عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے کیونکہ یہ ان کا بنیادی حق ہے ۔ اس موقع پر بخشیل سیال، خلیل چانڈیو، عبدالرسول بلالی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں