صارم برنی کی ایک درخواست مسترد

صارم برنی کی ایک درخواست مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں انسانی اسمگلنگ اور دستاویزات میں رد و بدل سے متعلق کیس میں ملزم صارم برنی کی دفعات میں تبدیلی اور۔۔۔

 کیس کی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت منتقلی کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے آفس اعتراضات دور نہ کرنے پر ایک درخواست مسترد کردی جبکہ دوسری درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔ سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ انہیں عدالتی فیصلے کی نقول بھی فراہم نہیں کی گئیں، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ جب فیصلے کی مصدقہ نقول ساتھ نہیں لگائی گئیں تو ہم کیسے کوئی فیصلہ معطل کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں