پولیس نے گمشدہ جانور مالک کے حوالے کردیا

کراچی(این این آئی)تھانہ گڈاپ سٹی پولیس نے ڈیری فارم کے مالک کا گمشدہ جانور تلاش کرکے اس کے حوالے کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیری فارم کے مالک خالد احمد نے ایس ایچ او تھانہ گڈاپ پولیس کو درخواست کی تھی کہ جانوروں کی منتقلی کے دوران اس کا ایک جانور گاڑی سے گرگیا اور مزدوروں کو پتا نہیں چلا بعد میں گنتی کرنے پر ایک جانور کم ملا ۔گڈاپ سٹی پولیس کے چوکی انچارج اقبال نے مذکورہ جانور کو تلاش کرکے اس کے مالک کے حوالے کردیا ہے۔ ڈیری فارم کے مالک خالد احمد نے ایس ایچ او تھانہ گڈاپ سٹی اور چوکی انچارج اقبال کی عمدہ کارکردگی کو قابل مثال قرار دیا ہے ۔