ناظم آباد کو مثالی ٹاؤن بنانے کے لیے پرعزم ہیں،چیئرمین محمد مظفر

ناظم آباد کو مثالی ٹاؤن بنانے کے لیے پرعزم ہیں،چیئرمین محمد مظفر

کراچی(آئی این پی)چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفرسے اہل ناظم آباد کے معتبر نمائندوں کے وفد کی ملاقات۔ اس موقع پر وائس چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن محمد نعمان صدیقی، منتخب بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے

 ملاقات کے دوران وفد نے چیئرمین سید محمد مظفر کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا، انہوں نے مزید کہا کہ ہم ناظم آباد ٹاؤن کی منتخب اور عوامی حمایت یافتہ قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی غیر جمہوری دباؤ یا ہتھکنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ اس موقع پر سید وجیہ حسن نے کہا عوام کے تعاون سے ترقی کا نہ رکنے والا سفر جاری ہے ۔ چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ ہم ناظم آباد ٹاون کو مثالی ٹاؤن بنائیں، اور دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ بلدیاتی سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ اہل ناظم آباد ٹاؤن کو خوشگوار ماحول فراہم کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں