گرفتار کروڑ پتی ماسی کی مزید جائیداد سامنے آگئی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیفنس خیابان تنظیم کے گھر میں ملازمت کے دوران 5 کروڑ روپے لوٹنے کے الزام میں گرفتار ماسی سے تفتیش میں ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے ہیں۔
اور ان کی مزید جائیدادوں کا انکشاف ہوا اور مبینہ طور پر شاہانہ طرز زندگی گزارنے والی ماسی کے گھریلو ملازم کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ مجموعی طور پر 5 گاڑیوں، 3 موٹر سائیکل، 3 فلیٹس اور پرچون کی دکان کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔