بیوی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے ملزم کا عدالتی ریمانڈ

بیوی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے ملزم کا عدالتی ریمانڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے بلدیہ ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے ملزم شوہر رب رکھیو کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

علاوہ ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں انسانی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردو بدل کے مقدمے میں گرفتار سماجی کارکن صارم برنی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے ایک بار پھر دلائل کے لیے مہلت طلب کی گئی جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں