انتہائی مطلوب منشیات فروش پکڑا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میمن گوٹھ پولیس نے خفیہ کارروائی کرکے ملزم عبداللہ عرف لالا بلوچ کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کا نام انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں بھی شامل ہے ، ملزم کے قبضہ سے 550 گرام چرس اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی، ملزم پہلے بھی منشیات فروشی کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے ۔