بلدیاتی ملازمین تاحال تنخواہ سے محروم

بلدیاتی ملازمین تاحال تنخواہ سے محروم

کراچی(این این آئی)کے ایم سی اور ٹی ایم سیز کے ہزاروں ملازمین تاحال جون پیڈ جولائی کی ماہوار تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم ہونے کے باعث شہدائے کربلا کی نذر ونیاز کرنے سے بھی محروم رہ گئے ہیں۔

اس سلسلے میں سجن یونین کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کے محکمہ فنانس نے 30 جون کو اوذیڈ ٹی گرانٹ کے اجرا کا لیٹر جاری کردیا۔جس پر بعض ٹاؤنزنے تنخواہوں کے چیکس جاری کردیئے لیکن بینک نے ملازمین کو ٹی ایم سی اکاونٹ میں اوذیڈ ٹی ٹرانسفر نہ ہونے کا بہانہ بناکر تنخواہیں ادا نہیں کیں۔جس پر ملازمین بغیر تنخواہ کی ادائیگی کے آخری ورکنگ ڈے ہونے پر گھروں کو لوٹ گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں