لاڑکانہ:2مسلح ملزم میئر کی دکان لوٹ کر فرار

لاڑکانہ:2مسلح ملزم  میئر کی دکان لوٹ کر فرار

لاڑکانہ (بیورورپورٹ) لاڑکانہ میں دن دیہاڑے مسلح ملزموں نے میئر لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لہر کی کریانہ دکان پر دھاوا بول کر ملازمین اور گاہکوں کو یرغمال بنا لیا۔

لاکھوں روپے اور 4 موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی ۔ اس حوالے سے دکان کے ملازم عبدالوہاب سومرو نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار 2 مسلح ملزم دکان میں گھس پر 2 لاکھ روپے اور 4 موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں