سیلانی ویلفیئر کے تحت میگا آئی ٹی ٹیسٹ کا انعقاد

سیلانی ویلفیئر کے تحت میگا  آئی ٹی ٹیسٹ کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کی جانب سے سیلانی ویلفیئر کے ہیڈ آفس سے متصل پارک شالیمار گارڈن بہادرآباد میں میگا آئی ٹی ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 6 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

انٹری ٹیسٹ کا سلسلہ صبح گیارہ بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہا ۔انٹری ٹیسٹ میں پاس ہونے والے طلبہ و طالبات کو سیلانی ویلفیئر کے کراچی کے مختلف مختلف آئی ٹی سینٹر میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس/ڈیٹا سائنس، ویب اینڈ موبائل ایپلی کیشن، گرافک ڈیزائننگ، ویڈیو اینی میشن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور کلاؤڈ کمپیوٹر کے کورسز کروائے جائیں گے ۔ کم تعلیم یافتہ افراد کیلئے سیلانی ویلفیئر کی جانب سے ووکیشنل ٹریننگ کی آگاہی کلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں 2500 سے زائد افراد نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں