بچوں کی عدم بازیابی پر عدالت برہم،ایس ایس پی سینٹرل ذاتی حیثیت میں طلب

بچوں کی عدم بازیابی پر عدالت برہم،ایس ایس پی سینٹرل ذاتی حیثیت میں طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں دو کمسن بچوں کی حوالگی کے کیس میں بچوں کی عدم بازیابی پر عدالت نے پولیس افسران پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ کیس کی سماعت کے۔۔

 دوران نامزد ملزم محمد شاہد کے والد عدالت میں پیش ہوئے تاہم انہوں نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں معلوم ان کا بیٹا کہاں ہے ، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر معلوم نہیں تو عدالت کیوں آئے ؟ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس ایس پی سینٹرل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا۔ درخواست گزار مسمات نگینہ کی وکیل مہناز جان آفریدی نے مؤقف اختیار کیا کہ نگینہ نے 2017 میں محمد شاہد سے شادی کی تھی لیکن 2023 میں شوہر نے نہ صرف بیوی کو گھر سے نکالا بلکہ ڈھائی سالہ عبدالصمد اور چار سالہ بیٹی جویریہ کو لے کر غائب ہوگیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں