ایئرپورٹ سے زیورات چوری کے واقعہ کی تحقیقات مکمل
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی ایئرپورٹ سے کوئٹہ جانے والی خاتون مسافر کے سونے کے زیورات چوری ہونے کے واقعہ سے متعلق ایئرپورٹ حکام نے۔۔۔
تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے )ہیڈ کوارٹر کو ارسال کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے شعبہ ویجیلنس نے نجی کمپنی کے 6 لوڈرز کو مشکوک قرار دے دیا، جناح ٹرمینل پر لوڈرز خاتون مسافر کے ساتھ ساتھ تھے ۔تحقیقات کے بعد حکام نے خاتون مسافر کو ایف آئی آر درج کرنے کا مشورہ دے دیا۔