مہاجر قومی موومنٹ نے تاجر برادری کی ہڑتال کی حمایت کردی
کراچی (آئی این پی )مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)نے تاجر برادری کی جانب سے آج کی ہڑتال کی مکمل حمایت کردی۔
چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ مہنگائی اور ناجائز ٹیکسز نے نہ صرف معیشت تباہ کردی بلکہ تاجروں کیلئے مسابقت کے راستے بند کردیے ہیں ۔ ہم تاجروں کے ساتھ ہیں اور اس ہڑتال میں انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہیں ۔