جعلی سرکاری نمبر پلیٹس والی دو گاڑیاں برآمد، دو افراد گرفتار

جعلی سرکاری نمبر پلیٹس والی دو گاڑیاں برآمد، دو افراد گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آرام باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی نمبر پلیٹس والی دو گاڑیاں تحویل میں لے لیں جبکہ دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی کے مطابق کارروائی سیف سٹی اسٹاف کے ہمراہ مین اسمبلی چوک اور شاہین کمپلیکس کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران عمل میں لائی گئی، جہاں مشتبہ گاڑیوں کو روک کر چیک کیا گیا۔پولیس کے مطابق برآمد کی گئی گاڑیوں میں سرکاری نمبر پلیٹس لگی ہوئی تھیں دونوں گاڑیوں کی تفصیلات سیف سٹی کنٹرول اور سی پی ایل سی کے ذریعے چیک کی گئیں، تاہم ان کا کوئی رجسٹرڈ ریکارڈ موجود نہ تھا۔کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت محمد رفیق ولد ایوب عثمان اور عبد القدیر ولد مکھن خان کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ آرام باغ میں درج ذیل مقدمات درج کر لیے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں