الخدمت نوجوانوں کو مایوسی کے اندھیروں سے نکال رہی ،توفیق صدیقی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت قصبہ کالونی اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر کے کامیاب طلبہ میں انعامات واسناد تقسیم کردی گئیں۔
کامیاب نوجوانوں نے جنرل الیکٹریشن،موٹر سائیکل مکینک،ٹیلرنگ،موبائل رپیئرنگ اورسولر پی وی ٹیکنیشن کے 6ماہ کے کورسزکرکے نمایاں کامیابی حاصل کی۔کامیاب طلبہ کیلئے منعقدہ تقریب سے قیم جماعت اسلامی حلقہ کراچی توفیق الدین صدیقی نے شرکت کی اور طلبہ میں انعامات واسناد تقسیم کیں۔ توفیق الدین صدیقی نے کہا کہ الخدمت نوجوانوں کو مایوسی کے اندھیروں سے نکال رہی ہے ،نوجوانوں کو ہنر دے کر انہیں قابل،کارآمد اور خودکفیل بنانا الخدمت کا عظیم کام ہے ،جس کی آج اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ الخدمت معاشرے میں کم پڑھے لکھے نوجوانوں ہنر فراہم کر رہی ہے۔