توہینِ رسالت کے مجرموں کو قرار واقعی سزا کامطالبہ

 توہینِ رسالت کے مجرموں کو قرار واقعی سزا کامطالبہ

جیکب آباد(نمائندہ دنیا)تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے جاری بیان میں کہاہے کہ توہینِ رسالت کے مجرموں کو سزا نہ دینا 295-سی کے خاتمے کی سازش کا حصہ محسوس ہوتا ہے ۔

جس کے پیچھے بھارت سمیت اسلام دشمن قوتیں کارفرما ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مجرموں اور ان کے پشت پناہوں کو قرار واقعی سزا دی جائے ،تاکہ معاشرے میں امن و امان برقرار رہے ۔انہوں نے حکومت، ریاستی اداروں، دینی و سیاسی جماعتوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ تحفظ ناموس رسالت ؐکے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں