ڈیفنس سے دومنشیات فروش گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس پولیس نے دومنشیات فروش ملزمان گرفتار کرلئے۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی کے مطابق ملزمان مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات کی فراہمی میں ملوث تھے ۔
جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 195 گرام چرس برآمد کی گئی ہے ۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی کے کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت وحید اور فائق کے ناموں سے ہوئی ہے جو ڈیفنس کلفٹن میں تعلیمی اداروں اور انسٹیٹیوٹ کے طلباء کو منشیات سپلائی کرتے تھے ۔