انسداد منشیات کے حوالے سے پولیس کی آگاہی واک
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ساؤتھ زون سید اسد رضا کی سربراہی میں ساؤتھ زون پولیس نے ڈی ایچ اے مرینا کلب کے قریب انسدادِ منشیات کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کیلئے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔
واک میں اٹلی اور سری لنکا کے قونصل جنرلز، ڈاکٹرز، سول سوسائٹی نمائندگان، شہری، اور پولیس افسران و اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی.واک کا مقصد منشیات کے خلاف مشترکہ مؤقف اور اجتماعی شعور کو فروغ دینا تھا۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے پیغام نوٹ کروایا۔ڈی آئی جی ساؤتھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے صرف پولیس کارروائیاں کافی نہیں اصل طاقت عوامی شعور اور کمیونٹی کی اجتماعی مزاحمت میں ہے ۔جب ایک منشیات فروش پکڑا جاتا ہے تو کئی نئے اس کی جگہ آ جاتے ہیں، اس سائیکل کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ پورا معاشرہ نشے کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہو۔ڈی آئی جی ساؤتھ نے نشے کی ابتدا کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا اکثر خطرناک لت معمولی چیزوں جیسے سگریٹ سے شروع ہوتی ہے اور زندگی کو نگل جاتی ہے احتیاط میں ہی نجات ہے ۔ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی نے کہا کہ منشیات کے خلاف جنگ پولیس اکیلے نہیں جیت سکتی اس کیلئے خاندان، تعلیمی ادارے اور سول سوسائٹی کو متحد کردار ادا کرنا ہوگا۔