حکمِ امتناع کی استدعا مسترد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں گریڈ 19 کے افسر کو ڈی جی فشریز کا اضافی چارج دینے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے حکمِ امتناع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فریقین کو اگست کے دوسرے ہفتے تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سراج سولنگی گریڈ 19 کے افسر ہیں اور بطور ڈائریکٹر فشریز کام کر رہے ہیں مگر انہیں گریڈ 20 کے ڈی جی فشریز کے عہدے کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ صرف اضافی چارج ہے ، اس میں کیا مسئلہ ہے ؟ قانون کے مطابق چھ ماہ کے لیے اضافی چارج دینا ممکن ہے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ڈی جی کے عہدے کے لیے کیا قابلیت درکار ہے ؟ ۔