نیو کراچی سیکٹر الیون ڈی میں ملزمان کی بھتہ نہ دینے پر کار شوروم پر فائرنگ

نیو کراچی سیکٹر الیون ڈی میں ملزمان کی بھتہ نہ دینے پر کار شوروم پر فائرنگ

کراچی( اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی سیکٹر الیون ڈی میں بھتہ خوروں نے بھتہ نہ دینے پر کار شوروم پر فائرنگ کر دی خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 پولیس حکام کے مطابق واقعہ پیر اور منگل کے درمیانی شب پیش آیا جب نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کار شوروم پر گولیاں برسا دیں موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ذرائع کا کہنا ہے کہ شوروم پر فائرنگ کا واقعہ مبینہ طور پر بھتہ خوری کا شاخسانہ ہے واضح رہے کہ نیو کراچی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں کاروباری افراد سے بھتہ مانگنے کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں اور فائرنگ کے واقعات میں متعدد کاروباری افراد و معصوم شہری زخمی و جاں بحق بھی ہو چکے ہیں تاہم پولیس ان عناصر پر قابو پانے میں ناکام نظر آتی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاری گینگ وار کے سابقہ کردار نیو کراچی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں بتھہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں جو بیرون ملک سے بیٹھ کر اس نیٹورک کو آپریٹ کر رہے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نے اس نیٹ ورک سے وابستہ کچھ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں