میئر کراچی سے رکن اسمبلی کی ملاقات

میئر کراچی سے رکن اسمبلی کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی راجہ عبدالرزاق بلوچ اور وزیراعلیٰ سندھ کے خصوصی معاون برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و رورل ڈیولپمنٹ محمد سلیم بلوچ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ملیر کے گوٹھوں کو لیز پر دینے اور مالکانہ حقوق دینے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ راجہ عبدالرزاق بلوچ نے اپنے حلقے میں واقع کیٹل کالونی ریلوے پھاٹک پر پل کی تعمیر پر زور دیا، جو ان کا پرانا منصوبہ ہے اور 2023 سے التوا کا شکار ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں