ن لیگ کی اقلیتی رکن قومی اسمبلی نیلم کماری کا کنری کا دورہ

ن لیگ کی اقلیتی رکن قومی اسمبلی نیلم کماری کا کنری کا دورہ

کنری(نمائندہ دنیا)مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی مسلم لیگ (ن)کی اقلیتی رکن قومی اسمبلی نیلم کماری نے کنری کا دورہ کیا، جہاں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

 نیلم کماری نے انجینئر عبد المنعم خان کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی سرمایہ دار کی بیٹی نہیں، بلکہ ایک غریب کسان کے گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین میاں نواز شریف اور مریم نواز نے ان پر اعتماد کر کے مخصوص نشست پر ٹکٹ دیا اور اب ان کی پوری کوشش ہوگی کہ اس اعتماد پر پورا اتریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں