مٹی کے تودے تلے دب کرمزدورجاں بحق
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر ماڈل کالونی میں کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے دو مزدور دب گئے۔
جن میں سے ایک موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا مزدور بے ہوش ہو گیا۔ دونوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔