وی آئی پی کلچر معاشرے میں کینسر کی طرح پھیل گیا،ثروت قادری

وی آئی پی کلچر معاشرے میں کینسر  کی طرح پھیل گیا،ثروت قادری

کراچی (این این آئی)ملک میں عام عوام کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری جانب وی آئی پی کلچر پھل پھول رہا ہے ۔

ریاست کی فراہم کردہ مراعات یا کرپشن کے خلاف جنگ کی جانی ہے تو دو باتوں کو سمجھنا ہوگا،پہلی یہ کہ وی آ ئی پی کلچر اور کرپشن مختلف شکلوں میں موجود ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کرتے ہوئے مزید کہا کہ وی آئی پی کلچر ہمارے معاشرے میں کینسر کی طرح پھیل چکا ہے ۔جس جگہ جا جس سڑک سے گزرو ہر طرف وی آئی پی ہی وی آئی پی نظر آرہے ہیں۔اس کلچر کی وجہ سے عام انسان کا اس معاشرے میں رہنا جینا محال ہو چکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں