ڈی جی ادارہ ترقیات کا آئی ٹی کے اسٹیٹمنٹ لاؤنج کا دورہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے سوک سینٹر گراؤنڈ فلور پر قائم لینڈ اورآئی ٹی کے اسٹیٹمنٹ لاؤنج کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی کو (نادرا) نادرا پروجیکٹ ٹیم اسلام آبادکے تعاون سے نادرا بائیو ویری فکیشن سسٹم کی ادارہ ترقیات کراچی کے لینڈ اورآئی ٹی کے اسٹیٹمنٹ لاؤنج کے ساتھ منسلک کرنے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کہا کہ اس سسٹم کے تحت کراچی کے شہریوں کو اپنی جائیداد کی حفاظت اور جائیداد کی خرید و فروخت کے معاملات میں شفافیت نمایاں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ لینڈ سے متعلق معلومات کو محفوظ بنانے کے لئے دورِ جدیدکے کمپوٹرائزڈ نظام کو مکمل طور پر فعال کرنا ہوگا۔