منشیات کی ترسیل کی کوشش ناکام

منشیات کی ترسیل کی کوشش ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع کیماڑی تھانہ موچکو پولیس کی مین حب ریور روڈ موچکو پولیس چیک پوسٹ پر کامیاب کارروائی۔

بین الصوبائی ڈیلر کی لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کراچی میں ترسیل کرنے کی کوشش ناکام۔موچکو پولیس نے دوران چیکنگ مین حب ریور روڈ موچکو چیک پوسٹ پر حب چوکی سے آنے والے ملزم بنام مزمل ولد نظام الدین کو منشیات سمیت گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری آئس میتھ کرسٹال جو کہ 1 کلو کے قریب تقریباً (960) گرام وزنی، اور 1 عدد موبائل فون برآمد ہوا۔گرفتار ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں