وزیر خارجہ کے متنازع بیان پر تحفظات کا اظہار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے عافیہ صدیقی کی قید پر متنازعہ بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نائب وزیراعظم کا بیان سالوں سے امریکی ناانصافیوں کی وجہ سے قید عافیہ صدیقی کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری حکومت نے اس بہترین موقع کا فائدہ اٹھانے کے بجائے امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کے مسائل میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ حکومت ایسے غیر زمہ دارانہ اور حقیقت کے غیر منافی بیان دیکر کسی کی تکلیف میں اضافے کی وجہ بھی نہ بنے ۔