مقابلے میں گرفتارزخمی ڈاکوکا متعدد وارداتوں کااعتراف

مقابلے میں گرفتارزخمی ڈاکوکا  متعدد وارداتوں کااعتراف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہراہِ نور جہاں میں پولیس مقابلہ، زخمی ملزم گرفتار، اہم انکشافات سامنے آ گئے ۔

مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ملزم کی شناخت حسیب اللہ ولد حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی شناخت نورزمین عرف نوری ولد بخت زمین کے طور پر کی گئی ہے ۔ ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق ملزم حسیب اللہ عادی اسٹریٹ کرمنل ہے اور اس نے ابتدائی تفتیش میں درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں