گلشن حدید کی سیاسی، سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی عوامی اسمبلی

گلشن حدید کی سیاسی، سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی عوامی اسمبلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن حدید کی سیاسی، سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ سے جاری پانی کی بندش کے خلاف بلک واٹر سپلائی آفس کے سامنے عوامی اسمبلی منعقد کی گئی۔

 اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں سعید ثانی، عمیر شاہد، عبدالرسول بلالی، مصطفیٰ عباسی، عبدالرؤف گھمن، فیض خشک،ملک ابرار اور دیگر نے کہا کہ پچھلے ایک ماہ سے گلشن حدید میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہے ، جس کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ پینے کے پانی کی عدم دستیابی نے غریب عوام کو اذیت میں مبتلا کر دیا ہے ۔ مساجد میں وضو کے لیے پانی نہیں ہے اور شہری پینے کے پانی کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ پانی کی بندش کے خلاف مختلف اوقات میں قومی شاہراہ اور ریلوے ٹریک پر دھرنے بھی دیے گئے ، لیکن اس کے باوجود مسئلہ حل نہ ہو سکا۔ احتجاج کرنے پر شہریوں کو پانی فراہم کرنے کے بجائے ان پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں