جیکب لائن ہاؤسنگ کمپلیکس یوسی 10 میں پانی کا سنگین بحران

جیکب لائن ہاؤسنگ کمپلیکس یوسی 10 میں پانی کا سنگین بحران

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جیکب لائن ہاؤسنگ کمپلیکس یوسی 10 میں پانی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ۔

تھانوی روڈ اور اطراف کے علاقوں میں مرکزی واٹر سپلائی لائن پر غیرقانونی کنکشنوں کی بھرمار کے باعث رات کی پانی کی فراہمی شدید متاثر ہو رہی ہے ، جس سے ہزاروں خاندان شدید مشکلات کا شکار ہیں اور مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔مقامی سیاسی رہنما بابر ملک نے بحران کی ذمہ داری واٹر بورڈ کے مقامی عملے اور یوسی نمائندوں کی مبینہ ملی بھگت پر عائد کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ عناصر مصنوعی قلت پیدا کرکے روزانہ لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔علاقہ مکینوں نے ایم ڈی واٹر بورڈ اور محکمہ اینٹی کرپشن سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں