گارڈن سے ملنے والی لاش پولیس اہلکار کے بیٹے کی نکلی

گارڈن سے ملنے والی لاش پولیس اہلکار کے بیٹے کی نکلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گارڈن میں ٹریفک پولیس چوکی کے قریب سے ملنے والی لاش کی شناخت عبداللہ اعوان کے نام سے ہو گئی ۔

مقتول کے پاؤں میں چپل بھی نہیں تھی، اور عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ انہوں نے علاقے میں فائرنگ کی کوئی آواز نہیں سنی۔مقتول پولیس اہلکار مبارک کا بیٹا اور گارڈن ہیڈ کوارٹر کا رہائشی تھا۔پولیس حکام نے بتایا کہ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتول عبد اللہ 2 روز سے گھر سے غائب تھا، وہ نشے کا عادی تھا اور اکثر گھر سے باہر رہتا تھا، تاہم اس بار شاید اس کی گم شدگی ممکنہ طور پر اغوا کی وجہ سے تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں