سکھر:پاسپورٹ آفس میں بدسلوکی نوجوان کو افغان قرار دے کر نکال دیا گیا
سکھر(بیورورپورٹ)دہلی مسلم سوسائٹی کے رہائشی آغا غلام نبی نے پوتے کے ہمراہ سکھر پریس کلب میں احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے ان کے پوتے سے ایجنٹ مافیا نے کمیشن سمیت فیس وصول کی۔
پانچ روز بعد دفتر پہنچنے پر افسران نے بدتمیزی کرتے ہوئے افغان قرار دے کر دفتر سے نکال دیا اور ایجنٹوں سے تذلیل بھی کرائی۔ متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔