حیدرآباد:گیس کے پائپ پر جھگڑا ،7گھر نذرآتش
حیدرآباد(نمائندہ دنیا )قاسم آباد کے شفیع محمد بروہی گوٹھ میں گیس کے پائپ لگانے کے معاملے پر دو گروپوں میں شدید تصادم ہوا۔
جھگڑے کے دوران ایک گروپ نے دوسرے گروپ کے سات گھروں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے ایک کروڑ روپے سے زائد کا قیمتی سامان، فرنیچر اور زیورات جل کر راکھ ہوگئے ۔ خوش قسمتی سے اہلِ خانہ نے بھاگ کر جان بچائی۔ ریسکیو ٹیم نے آگ بجھا دی، تاہم پولیس تاخیر سے پہنچی۔