لانڈھی میں ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج

لانڈھی میں ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزشتہ روز لانڈھی مسلم آباد میں فائرنگ سے ایک شخص کے جاں بحق،دو افراد کے زخمی ہونے کا معاملہ،واقعہ کا مقدمہ تھانہ قائد آباد میں درج مقدمہ مقتول اسد خان کے والد امروز خان کی مدعیت میں درج مقدمہ قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

مقدمہ ملزم فیض علی شاہ اس کے بیٹوں انیس،رئیس اور ایک نامعلوم کے خلاف درج کیا گیا محلہ دار فیض علی شاہ نے اپنے بیٹے انیس شاہ کے لیے میری بیٹی ارم کا رشتہ مانگا تھا،مدعی نے بتایا کہ انکار کرنے پر انیس شاہ نے میری بیٹی کو تنگ کرنا شروع کردیا،میرے بیٹے اسد خان نے انیس کو منع کیا جس پر اس نے رواں سال مارچ کے مہینے پر ہمارے گھر پر فائرنگ کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں